جنوبی افریقا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے آج کھیلے جانے والے پانچویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لندن کے اوول گراؤنڈ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقا انگلینڈ کے ہاتھوں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیلا رہا ہے جب کہ بنگلادیش کا یہ پہلا میچ ہے۔ایونٹ کے اپنے افتتاحی میچ سے قبل بنگلادیشی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انجری کا سامنا ہے۔
اوپننگ بلے باز تمیم اقبال کی کلائی کی انجری کے باعث آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے، جبکہ مشرفی مرتضی ایمسٹرنگ، مستفض الرحمان پٹھوں کی انجری اور سیف الدین کمر کی انجری کا شکار ہے جب کہ شکیب الحسن نے حال ہی میں کمر کی انجری سے نجات پائی ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم میں ہاشم آملہ کی آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے، انگلینڈ کے خلاف سر پر باؤنسر لگنے سے وہ زخمی ہوگئے تھے اور انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، اس لیے ان کی جگہ ٹیم میں ایڈن مارکرام کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *