تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید 6 بچے انتقال کرگئے

تھرپارکر: (ویب ڈیسک) غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے سبب سول اسپتال مٹھی میں مزید 6 بچے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث 6 بچے انتقال کرگئے جن میں نومولود سے لے کر 3 ماہ تک کی عمر کے بچے شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جولائی کے 2 دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 8 اور رواں سال میں 422 ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *