برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی

پاکستان پرامن ملک قرار، امریکا نے بھی نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کردی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی۔
امریکا نے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو بنا کسی خوف و خطر پاکستان جانے کی اجازت دے دی۔برطانیہ کے بعد اب امریکا نے بھی اپنی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کی ہے جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان میں امن و امان میں بہتری کو تسلیم کیا گیا اور امریکی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی درست سمت میں قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو دوبارہ اپنے عملے کےلیے فیملی اسٹیشن قرار دیا ہے جبکہ برطانیہ نے بھی پاکستان سے متعلق سفری ہدایت نامہ میں تبدیلی کی ہے۔
عائشہ فارقی کے مطابق یورپی ممالک بھی اب پاکستان کومحفوظ ملک سمجھتےہیں، پاکستان کو2020کیلئےسیاحت کابہترین مقام قرار دیا گیا ہے،کیونکہ یہاں کا ماحول انتہائی سازگارہے،امید ہےدنیابھرسےلوگ سیاحت کے لیے آئیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےسیاحت کے لیے ویزا پالیسی بھی بہتر کردی ہے۔ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے معیشت مستحکم ہوگی۔
قبل ازیں 24 جنوری کو برطانیہ نے پاکستان میں سیکیورٹی بہتری ہونے کے بعد ٹریول ایڈوائزری نرم کردی تھی۔ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ خوشخبری دیتا ہوں کہ پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کردی گئی، برطانوی شہریوں کے لیے شمالی علاقوں میں سفر بذریعہ سڑک اب بالکل محفوظ ہے۔
کرسٹن ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی بہتری کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کی گئی، 2015 کے بعد ٹریول ایڈوائزری میں پہلی اہم تبدیلی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *