کرکٹ ورلڈ کپ،11 ناکامیوں کا بوجھ اٹھائے پاکستان آج انگلینڈ سے ٹکرائے گا

ناٹنگھم: (پاکستان فوکس آن لائن)کرکٹ کے ایک روزہ مقابلوں میں مسلسل 11 ناکامیوں کے بعد آج پاکستان ورلڈکپ2019 کے چھٹے میچ میں انگلینڈ کے مد مقابل آئے گا۔مسلسل ناکامیوں کی شکار قومی کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ کے خلاف جیت کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔ورلڈکپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ناٹنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ایونٹ کا یہ چھٹا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں بیٹنگ لائن اپ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں، اسکواڈ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کیا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی، اس میچ میں پاکستان ٹیم میں تجربہ اور پاور ہٹنگ دونوں ہی کی کمی محسوس کی گئی۔
تاہم اب ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ٹیم کو دوبارہ فتح کے ٹریک پر لے آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *