اداکارہ عظمیٰ خان نےملک ریاض اوران کی بیٹیوں کیخلاف دائر مقدمہ واپس لے لیا

میں نے گزشتہ ہفتے غلطی فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کرایا تھا جس سے دستبردار ہو رہی ہوں، عظمیٰ خان

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) اداکارہ عظمیٰ خان نے ان کے گھر میں گھس کر تشدد کرنے والی 3 خواتین اور ان کے مسلح گارڈز کے خلاف دائر مقدمہ واپس لے لیا۔واضح رہے کہ اداکارہ نے چند خواتین کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جن کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ وہ بزنس ٹائیکون ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں اور انہوں نے مسلح گارڈز کے ہمراہ ان کے گھر میں گھس کر اشتعال انگیزی کی۔عظمیٰ خان کی قانونی ٹیم کے سابق رکن نے دعویٰ کیا کہ دونوں فریقین کے مابین تنازع حل ہوچکا ہے جس کے بعد تمام مقدمات واپس لیے جارہے ہیں۔
کینٹ کچہری میں پیشی پر عظمیٰ اور ہما خان نے عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں اس ایف آئی آر کو غلط فہمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کا واقعہ ہوا ہی نہیں، کسی نے حملہ نہیں کیا۔عظمیٰ خان نے کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان معصوم ہیں، پاؤں پر زخم اس لیے آیا کہ گلاس میز سے گر گیا تھا، خوشی المعروف عظمیٰ کی بہن ہما کہتی ہیں کہ میری بہن نے غلط فہمی کی بنیاد پر ایف آئی درج کرائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *