چاند کی متفقہ رویت کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی: فواد چودھری

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) حکومت نے چاند کی رویت پر ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی، ماہرین دس سال کیلئے اسلامی تاریخ کا کیلنڈر جاری کریں گے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں‌ کہ کمیٹی کے قیام سے چاند کی رویت پر ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
حکومت رمضان، عید اور محرم کے چاند کی رویت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے میدان میں آ گئی۔ ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے مطابق کمیٹی آئندہ دس سال کیلئے اسلامی تاریخ کا کیلنڈر جاری کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *