کراچی: ڈیفنس سے اغواء ہونے والی دعا منگی گھر واپس پہنچ گئیں

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)کراچی سے اغوا کی گئی لڑکی دعا منگی گھر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی اپنے گھر پہنچ گئی ہے۔دعا منگی کے اہل خانہ بیٹی کے حوالے سے کچھ بھی بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق دعا منگی گذشتہ شب گھر پہنچی،اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائی کے بدلے تاوان بھی ادا کرنے کی اطلاعات ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے 5 روز قبل فائرنگ کے بعد اغوا کی گئی طالبہ دعا منگی کی رہائی کے لیے ملزمان نے ڈھائی لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔اہلخانہ نے دعا منگی کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *