کیا برطانوی شہزادیاں کیٹ اور میگھن آپس میں لڑ پڑیں؟

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادیاں لڑ پڑیں، ایک دوسرے کو بالوں سے گھسیٹا اور ٹانگیں ماریں، انٹرنیٹ پر گردش کرتی تصاویر نے سب کے ہوش اڑا دئیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر شہزادی میگھن اور شہزادی کیٹ کی لڑائی کی تصاویر جس نے دیکھیں، حیرت سے منہ کھلا کا کھلا رہ گیا تاہم یہ تصاویر اصلی نہیں ہیں۔تصاویر میں نظر آنیوالی خواتین دراصل شہزادی میگھن اور کیٹ سے ملتی جلتی ہیں، مشہور فوٹو گرافر نے یہ تصاویر مزاح کے طور پر اس وقت جاری کیں جب دونوں شہزادیوں کے جھگڑے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *