پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ شروع ہو گا۔
قومی ٹیم کو پہلے میچ میں سری لنکا نے بڑے مارجن سے شکست دی تھی، ٹیم میں واپسی کرنے والے عمراکمل اور احمد شہزاد پہلے میچ میں بری طرح فلاپ ہوئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر کوچ و چیف سیلکٹر مصباح الحق پر کڑی تنقید کی جانے لگی۔گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد ٹیم سلیکشن کے حوالے سے کھل کر سامنے آئے اور پریس کانفرنس میں انہوں نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت کو سپورٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے گزشتہ دو سیزینز میں عمراکمل اور احمد شہزاد کی کارکردگی بہترین رہی اور دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آخری ایڈیشن میں بھی اچھی فارم کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کوچ کی اور میری یہی سوچ ہے کہ آئندہ آنے والے ٹی ٹوئنٹی کے عالمی کپ میں فخر زمان کے ساتھ ایک مضبوط اوپنر کھیلایا جائے جس کے لئے ہم احمد شہزاد کو موقع دے رہے ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم آج گرم اور خشک رہے جبکہ شام کے وقت میدان میں اوس پڑ سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *