کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 4 ہزار960 افراد متاثر، 67 مریض جاں بحق

جاں بحق افراد کی تعداد2200،جبکہ 33,465افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 67اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2,002تک جاپہنچی ہے۔ جبکہ 4960 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد98 ہزار983 ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 4ہزار960 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 98 ہزار983 تک جا پہنچی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد2,002تک جا پہنچی ہے ۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق پنجاب میں اب تک683 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 37 ہزار 090کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 36 ہزار 364 کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ کورونا سے 634 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز کی تعداد13001 ہوچکی ہے ، مہلک وبا سے صوبے میں 561 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار 221 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 54 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔کوروناسے اسلام آباد میں 49 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 ہزار 979 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 927 افرادکورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور13مریض جاں بحق ہوئے ۔آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد361 ہوگئی جبکہ 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 63،476 ہوچکی ہے ۔ جبکہ کورونا سے اب تک 33ہزار 465 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 23601 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 84ہزار608 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *