وزیر سائنس فواد چوہدری نے سستا ترین منرل واٹر متعارف کرادیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سرکاری منرل واٹر تیار کرلیا ہے۔پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے ‘‘سیف ڈرنکنگ واٹر’’ کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیارکرلی ہیں، پانی کی بوتلیں ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، ایوان صدر اور پارلیمنٹ ہاوس میں استعمال ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سستا منرل واٹر متعارف کرادیا، کہا کہ ایک روپے فی لیٹر والا منرل واٹر ابتدائی طور پر سرکاری دفاتر میں فراہم کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی وزارت نے ایک روپے لیٹرمیں سستا اور معیاری منرل واٹر تیارکرلیا ہے، پہلےمرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ تمام تحصیلوں میں دستیاب پانی میں نمکیات کے مطابق پلانٹ لگائے جائیں گے، یہ پلانٹ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خود تیار کرے گی، لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے دے کر اس پلانٹ کو چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں سستا اور معیاری پانی دستیاب ہوگا، پہلے مرحلے میں سرکاری دفاتر اور دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں پانی دستیاب ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *