وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، گورنر ہاؤس میں سیاسی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، سندھ کے ترقیاتی پیکیج کا جائزہ بھی لیں گے۔
وفاقی وزراء علی زیدی، حماد اظہر، فیصل واؤڈا ب، مشیران عبدالرزاق داؤد، عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹرعشرت حسین اور چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیرِاعظم عمران خان سے ایف پی سی سی آئی، کے سی سی آئی، آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے وفود ملاقاتیں کرینگے، ٹیکسٹائل، لیدر، ہوزری، ٹاول مینو فیکچرنگ، ایگرو، فوڈ، فیشریز، فارما، کنسٹرکشن، سیمینٹ، سٹیل سیکٹرز کے وفود ملاقاتیں کریںگے، وزیرِاعظم عمران خان سندھ کے پارٹی رہنماؤں اور صوبائی اسمبلی کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *