کورنا بے قابو، ایک دن میں ریکارڈ 5 ہزار 385 کیسز، 83 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی تعداد2255،جبکہ 36,308افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا کے باعث 83اموات اور5385 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد 113,702 ہوگئی، پاکستان میں کورونا سےاموات کی تعداد 2255 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنےپاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمارجاری کر دئیے ہیں ،جس کے مطابق ملک میں کوروناسےمتاثرہ افراد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے باعث 83 اموات ہوئیں ،جبکہ 5385 نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔ملک میں کوروناکےمریضوں کی تعداد 113,702 ہوگئی، پاکستان میں کورونا سےاموات کی تعداد 2255 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق پنجاب میں 43460 ،سندھ میں 41303،خیبرپختونخوامیں 14527،بلوچستان میں 7031 افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی ،جبکہ گلگت بلتستان میں 974 ،اسلام آبادمیں 5963 ، آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 444 ہوگئی۔کورونا کے باعث پنجاب میں 807 سندھ میں 696 ،خیبرپختونخوا610 ،بلوچستان میں 62 اسلام آباد میں 57 اورگلگت بلتستان میں 14 اموات ہوئیں۔پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 54 ہزار 252 ٹیسٹ کئے گئے،پاکستان میں کوروناسےاب تک 36308 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *