پاکستانی پائلٹ پہلے سے ہی رافیل طیارے اڑا رہے ہیں ،وہ خبر آگئی جس نے بھارت میں کھلبلی مچا دی

سرپرائز: قطر کے 36 لڑاکا رافیل طیارے پاکستانی پائلٹ پہلے سے ہی اڑا رہے ہیں

نئی دہلی: (پاکستان فوکس آن لائن) میڈ یا نے پاکستانی پائلٹس کے رافیل طیارے اڑانے کے ماہر ہونے کی خبر دے کر مودی سرکار کو مشکل میں ڈال دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک ایوی ایشن میڈیا فرم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پائلٹس کے ایک گروپ نے نومبر 2017 میں رافیل طیارے اڑانے کی تربیت حاصل کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی پائلٹس نے ایکسچینج آفیسر پروگرام کے تحت قطر ایئرفورس کے رافیل اڑانے کے لیے فرانس میں تربیت حاصل کی۔
بھارت فرانس سے جو فورتھ جنریشن طیارے حاصل کرنا چاہتا ہے وہ 36 طیارے قطر 2018 میں پہلے ہی خرید چکا ہے اور ان قیمتی رافیل طیاروں کو اڑانے کیلئے کوئی قطری ٹرین نہیں تھا اس کے لیے قطر نے پاکستان کے ساتھ ایک ایکسچینج معاہدے کی بنیاد پر پاکستانی پائلٹس کا ایک گروپ قطر بلوایا، جنہیں قطری فضائیہ نے فرانسیسی رافیل طیاروں کی تربیت حاصل کرنے کے لئے فرانس بھجوایا اور وہ پاکستانی پائلٹس رافیل فلائینگ کورس مکمل کر چکے ہیں۔ یعنی اس سے پہلے کہ بھارت فرانس سے رافیل طیارے حاصل کرتا، پاکستانی شاہین نہ صرف اس طیارے کو اڑانے میں انتہائی مہارت حاصل کر چکے ہیں بلکہ ان طیاروں کی تمام تر خوبیوں، خامیوں اور صلاحیتوں سے آشنا ہو کر پاک فضائیہ کیلئے بھارتی رافیلز کے خلاف موثر اور مہلک ہتھیار ثابت ہونگے۔دیکھا جائے تو یہ پاکستان کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔بھارت نے رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی سے وضاحت مانگ لی، بھارت کو رافیل طیارے ستمبر میں ملیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *