عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس بہت اچھا لڑا، نتیجہ بھی اچھا آئیگا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس بہت اچھا لڑا، نتیجہ بھی اچھا آئے گا، عالمی عدالت کا فیصلہ تسلیم کرینگے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیصلے کے بعد عملدرآمد کے طریقہ کار پر وکلا سے مشاورت کریں گے، کلبھوشن یادیو کے بارے میں بھارت کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا وزیراعظم کے دورہ امریکا کا مکمل پروگرام جلد جاری کیا جائے گا، امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کے حق میں ہیں، امریکا میں ہونے والے معاہدوں کا فائدہ عام آدمی کو ہوگا، کوشش تھی کہ امریکا کے ساتھ تعلقات دوبارہ بحال کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *