سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم نے کہا ہے کہ سسلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، پاکستانی مافیا رشوت، بلیک میلنگ اور دھمکیاں دے رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مافیا منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک دولت کا تحفظ چاہتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے اورریاستی اداروں اورعدلیہ پردباؤ ڈالا جارہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی مافیا رشوت، بلیک میلنگ، دھمکیاں دے رہا ہے جب کہ مافیا منی لانڈرنگ کےذریعے بیرون ملک دولت کا تحفظ چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اٹلی کے سابق صدر کا مافیا کے حوالے سے دیا گیا ایک بیان شیئر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں اٹلی کے سابق صدر نیپلی ٹانو کے عدالتی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطالوی سرکاری زعما نے کس طرح ساز باز کر کے بیس سال قبل بم دھماکوں میں مافیا کا ساتھ دیا، بم دھماکے میں 21 معصوم افراد کے ساتھ مافیا مخالف جج بھی مارے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *