پاکستان کے عرفان محسود نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

جنوبی وزیرستان کے نوجوان نے امریکی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

پشاور: (پاکستان فوکس آن لائن)جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے زیادہ پش اپس لگانے کا امریکی شہری کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔عالمی ریکارڈ توڑنے والے جنوبی وزیرستان کے عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 60 پش اپس لگائے۔
عرفان محسود نے ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 60 پش اپس لگا کر امریکی شہری ہولڈر رون کوپر کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے ایک منٹ میں 40 پونڈ وزن کے ساتھ 53 پش اپس لگائے تھے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے باقاعدہ ای میل کے ذریعہ ریکارڈ کی تصدیق کرلی ہے۔ عرفان محسود کا مجموعی طور پر یہ 31واں عالمی ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ عرفان محسود متعدد بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور مزید ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *