عمران خان کی سیلری سلپ سامنے آگئی ،وہ بطور وزیراعظم ماہانہ کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم کی تنخواہ کم، وزرا، وزرائے اعلیٰ کی تنخواہ زیادہ ہونیکا انکشاف

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے کا اعلان کیا تھا جس پر وہ عمل پیرا ہیں اور اس کا ثبوت بھی سامنے آ گیا ہے یعنی عمران خان کی تنخواہ کی رسید پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزیرا علیٰ پنجاب سے بھی کم ہے یعنی پاکستان کا وزیراعظم اس وقت ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے لے رہاہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جبکہ وفاقی وزراءکی تنخواہیں اڑھائی لاکھ روپے کے قریب ہے ۔تنخواہوں میں کھلاڑی کپتان سے بھی آگے نکل گئے، وزیراعظم کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے جبکہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار اور وفاقی وزرا کی تنخواہ ڈھائی لاکھ روپے کے قر یب ہے۔وزیراعظم کی سیلری سلپ نے عمران خان کے بارے سب بتا دیا۔ زمان پارک ہو یا بنی گالہ سکیورٹی خا ردار تار کے اخراجات بھی عمران خان نے خود برداشت کئے۔ 42 لاکھ روپے کی لاگت سے بنی گالہ کی سیکورٹی پروٹوکول کی خاردار تار بھی خود لگوائی۔ وزیراعظم ہاوس کے 200 ملازمین کم جبکہ دیگر اخراجات بھی محدود کر دیئے گئے، وزیراعظم کی بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 7 ہزار 280 روپے ہے، عمران خان کو مہماندار ی الاؤنس 50 ہزار، ایڈہاک ریلیف الاونس 21 ہزار 456 روہے، ایڈ ہاک الاونس 12 ہزار 110 روپے، ایک اور ایڈہاک ریلیف 10 ہزار 728 روپے ملتا ہے۔وزیراعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے، سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *