ڈاکٹرطاہرالقادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اس کے لیے انہوں نے پارٹی کی چیئرمین شپ بھی چھوڑ دی۔اس حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اپنے بیٹوں کو اپنی جگہ نہیں بٹھا رہا بلکہ یہ ذمہ داری ساری پارٹی کی سپریم کونسل کے سپرد کررہا ہوں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے ویڈ لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا نئے لوگوں کا امتحان ہے کہ جس تبدیلی کی بات وہ کرتے تھے وہ کہاں ہے۔
یاد رہے کہ 17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔
پی اے ٹی کے کارکنوں کی مزاحمت اور پولیس آپریشن کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں جب کہ پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی جس کی رپورٹ بھی منظرعام پر آچکی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کے لیے مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا جب کہ تحریک انصاف نے بھی مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے 126 روز کا دھرنا دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *