اسحاق ڈارکی گلبرگ میں جائیداد نیلامی کااشتہارجاری

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈارکی گلبرگ میں جائیدادنیلامی کااشتہارجاری کر دیا گیا۔ اسحاق ڈار کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع 4 کنال 17 مرلے کا ہجویری ہاؤس نیلام ہوگا، ضلعی انتظامیہ نے 7 ایچ گلبرگ کی نیلامی کیلئے اشتہار دے دیا، نیلامی 28 جنوری کو 12 بجے ہوگی۔
ڈی سی لاہور دانش افضال کی نگرانی میں نیلامی کا پنڈال ہجویری ہاؤس میں لگایا جائے گا، 12 کمروں پر مشتمل 4 کنال 17 مرلے کی کوٹھی کی سرکاری بولی 18 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر ہے۔
کامیاب بولی دہندہ کو 25 فیصد رقم فوری جمع کروانا ہو گی جبکہ باقی رقم 7 یوم کے اندر جمع کروانا ہوگی۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے عدالتی احکامات پر اسحاق ڈار کی کوٹھی کی نیلامی کروائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *