شیخ رشید کی طبیعت میں بہتری، صحت یابی کیلئےعوام سے دعا کی اپیل

گزشتہ رات طبیعت زیادہ ناسازہونے پر انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی میں داخل کر لیا گیا تھا

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)کورونا میں مبتلا وزیر ریلوے شیخ رشیدکو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے ۔وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنی طبیعت کے حوالے سے جاری بیان میں کہاہے اللہ کا شکر ہے رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، میری جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے والوں کا بہت شکر گزارہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میراکورونا کاعلاج جاری ہے ، ڈاکٹرزاورنرسنگ سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کررہے ہیں ۔ جولوگ میری جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کررہے ہیں ان کا بہت شکرگزارہوں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں میں رہیں ۔
شیخ رشید احمد کی طبیعت ہفتے کی شام سے خراب تھی، گزشتہ رات طبیعت زیادہ ناسازہونے پر انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی میں داخل کر لیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کو 8 جون کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *