اثاثہ جات کیس،نیب کا رانا ثناءاللہ کو ایک اور بلاوا

غیرقانونی اثاثوں کی تحقیقات، نیب نےرانا ثناء اللہ کو19 فروری کوطلب کرلیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) قومی احتساب بیورو نیب نے اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثناءاللہ کو ایک اور بلاوا بھجوا دیا۔ رانا ثنااللہ کو فیملی کےارکان کی جائیدادوں کی تفصیلات لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی اثاثوں کی تحقیقات کے لئے نیب لاہور نے مسلم لیگ ن اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو19 فروری کو طلب کرلیا ہے ،رانا ثنااللہ کو فیملی ارکان کی جائیدادوں کی تفصیلات لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نیب نے جمع کروائے گئے اثاثہ جات پر فارمہ سے متعلق بھی وضاحت طلب کی ہے ،نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری اورتحائف کے ذرائع آمدن کیا تھے ؟ اس کی وضاحت دیں۔
رانا ثناء اللہ کےخلاف منشیات کیس میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثناء اللہ کی تمام درخواستیں مسترد کردیں تھی ۔عدالت نے رانا ثناء اللہ کو فردجرم کی کارروائی کے لیے 7مارچ کو طلب کیا تھا۔
واضح رہے کہ 24 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں سابق وزیر قانون کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا،علاوہ ازیں عدالت نے10،10 لاکھ روپے مالیت کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد لیگی رہنما کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ یکم جولائی کو مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حراست میں لیا تھا۔ اے این ایف کے مطابق فیصل آباد کے قریب ایک خفیہ کارروائی کے دوران گاڑی سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *