ہیومن رائٹس واچ کی سالانہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت

بھارت نے کشمیر میں شٹ ڈاؤن کے ذریعے تباہی چھپانے کی کوشش کی: ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ کی سالانہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی ہے۔ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں مکمل شٹ ڈاؤن کے ذریعے تباہی کو چھپانے کی کوشش کی، بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں سخت محاصرہ کرتےہوئے اضافی فوجی تعینات کیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سابق وزرائے اعلیٰ، سیاسی رہنماؤں ، کارکنوں ، وکلا اور صحافیوں کو بغیر الزام کے نظربند کیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ ،موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ فوجی محاصرے کے باعث کشمیری بدستور مشکلات کا شکار ہیں، کشمیریوں نے انٹرنیٹ کی جزوی بحالی کے بھارتی دعوے کو سختی سے مستردکردیا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا 6 میں دوسرا اجلاس ہوا۔یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پربلایا گیا تھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ برس دسمبر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کرکشمیر کی صورتحال پر توجہ دلائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *