کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید گرفتار

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حافظ محمد سعید لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے کارروائی کے دوران انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کے مطابق حافظ سعید کو چند اکٹھا کرنے اور داخلی معاملات پر گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید اور ان کے دیگر 6 ساتھیوں کے خلاف لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے اور دہشت گردی میں ملوث کے الزامات میں مقدمات درج کیے۔ ان پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *