گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا،2اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

رینجرز اہلکار مارکیٹ میں گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، ڈی ایس پی گھوٹکی

گھوٹکی: (پاکستان فوکس آن لائن)ریلوے اسٹیشن پر رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی ریلوے اسٹیشن کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔ڈی ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکار مارکیٹ میں گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز کی گاڑی گھوٹا مارکیٹ کے علاقے میں کھڑی تھی، گاڑی میں اچانک دھماکا ہونے سے ایک راہگیر اور رینجرز اہلکار موقعے پر دم توڑ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *