فواد چوہدری کا مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آج مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دی ہے۔ یہ ہرگز نہ سمجھا جائے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک وفاقی حکومت کے اس اہم وزیر کی طرف سےان نامور علمائے کرام کو ’’دعوت افطار‘‘ دی گئی ہے۔
فواد چودھری نے دونوں علمائے کرام کو اس اہم مسئلے پر دعوت دی ہے جس میں ایک بار قبل وہ اور مفتی منیب الرحمان آمنے سامنے بھی آچکے ہیں۔اس مرتبہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی طرف سے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو اس کام کے لیے مدعو کیا گیاہے جس کے لیے دونوں علمائے کرام رمضان شریف اور عید الفطر کا چاند(رویت ہلال ) دیکھے جانے کے اعلان کے حوالے سے مشہور ہیں۔
جی ہاں! فواد چودھری نے ان حضرات کو چاند کی گردش دیکھنے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مدعو کیاہے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ منیب الرحمان اور شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت بھجوا رہے ہیں، دونوں مفتی حضرات تشریف لائیں اور دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا یہ آسان طریقہ ہے، چاند کو دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے پر چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب اور فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک ہوئی تھی اور وفاقی وزیر نے ایک قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر مفتی منیب نے وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار کیا تھا جب کہ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ چاند دیکھنے پر 36 سے 40 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *