جے یو آئی ف کی آزادی مارچ کیلئے کارکنوں کو ہدایات جاری

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اعلان کردہ آزادی مارچ کے لیے کارکنوں کو انتظامات کی ہدایت جاری کردی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آزادی مارچ میں جے یو آئی ف کے کارکن سلنڈر، چولھے اور بستر ساتھ لائیں گے ،جہاں روکا گیا وہیں دھرنا دے کراس شہر کو لاک ڈاون کر دیں گے، مارچ سے قبل جے یوآئی ف موٹر سائیکل سوار ریلیاں نکالیں گے تبلیغی جماعت کی طرز پر کارکن آزادی مارچ میں شرکت کریں گے ۔ایک حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی ف کی میٹنگز کا سلسلہ عروج پر ہے۔ کارکنوں کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے،حساس اداروں نے مارچ کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرنا شروع کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مارچ اور دھرنا تبلیغ کی طرز پر ہو گا۔ 10 سے 12 کارکنوں پر ایک جماعت ہوگی ، 2 خادم ہوں گے، خادم تبدیل ہوتے رہیں گے ہر جماعت مل جل کر امداد باہمی کے تحت پیسے اکٹھے کر کے مارچ میں شریک ہوگی اور کھانا وغیرہ پکائیں گے ۔اس طرح دھرنا اور مارچ کے اخراجات پورے کیے جائیں گے، گرفتاریوں پر خود بخود امیر بھی تبدیل ہو جائیں گے۔
کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر ممکن صورت گرفتاری سے بچا جائے اور ہر کارکن اپنی مالی حیثیت کے مطابق مارچ میں شریک ہوگا۔
جمعیت کے وکلا اور ڈاکٹروں کی ذمہ داری خدمت پر مامور ہوگی ۔ وکلااپنے کارکنوں کو مفت قانونی معاونت اور ڈاکٹر مفت طبی سہولت فراہم کریں گے جن کے ساتھ ابتدائی طبی امداد کاسامان ہمراہ ہو گا۔مارچ سے قبل 100/100موٹر سائیکل سواروں کی ٹولیاں ملک بھر میں ریلیاں نکالیں گے جس میں پارٹی پرچم کے ساتھ اورختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگائیں جائیں گے۔یہ ضروری نہیں کہ 27اکتوبر کو ہی اسلام آباد پہنچا جائے مارچ یکم نومبر یا یکم کے بعد بھی پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے متحرک کارکنان کی فہرستیں مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیے۔پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں جے یو آئی (ف) کے متحرک کارکنان کی فہرستیں پولیس مرتب کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فہرستیں مرتب کرنے کا ٹاسک اسپیشل برانچ کو سونپا گیا ہے جو کارکنان کی فہرستیں مرتب کرکے آپریشن ونگ کے حوالہ کرے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے مارچ کے حوالے سے پالیسی مرتب کرنے کے بعد گرفتاری یا نظر بندی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل برانچ لاہور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حامی مدارس کی فہرست بھی مرتب کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *