پی ایس ایل 5میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پہلا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانزٹکرائیں گے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ میں آج 2میچ کھیلے جائیں گے،پہلا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا،جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانزٹکرائیں گے۔
پی ایس ایل 5میں کراچی کنگز کو آج ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔پی ایس ایل 5میں جمعے کی دوپہر 3بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان کنگز کو جمعے کے روز ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کا سامنا کرنا ہے، عماد وسیم کو بیٹنگ میں بابر اعظم، کیمرون ڈیلپورٹ، ایلکس ہیلز، شرجیل خان، محمد رضوان،افتخار احمد، بولنگ میں مچل میکلینگان اور لیام پلنکٹ کی خدمات میسر ہیں۔ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی ایونٹ کے ٹاپ پرفارمر کامران اکمل، ٹام بینٹن، شعیب ملک، ٹام بینٹن سے مزین ہے، آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ اور لیام ڈاسن سمیت حسن علی اور وہاب ریاض جیسے پیسرز بھی موجود ہیں، کراچی کنگز ابھی تک ایک بھی فائنل نہیں کھیل سکی، پشاور زلمی نے ایک ٹائٹل جیتا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8بجے قلندرز اور ملتان سلطانز کا ٹکراؤہوگا، گزشتہ چاروں ایڈیشنز میں آخری نمبر پر رہنے والی میزبان ٹیم نئے کپتان سہیل اختر کی قیادت میں میدان میں اترے گی،فخرزمان، سلمان بٹ، کرس لین، محمد حفیظ سے بڑے اسکور کی امیدیں ہوں گی، پیس بیٹری شاہین آفریدی، حارث رؤف اورعثمان شنواری جیسے برق رفتار بولرز سے مزین ہے،سمت پٹیل آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔شان مسعود ملتان سلطانز کے نوآموز کپتان ہیں، ان کو رلی روسو، جیمز ونس، وائن میڈسن اور خوشدل شاہ کا ساتھ میسر ہوگا، آل راؤنڈر شاہد آفریدی، معین علی اور روی بوپارا بھی موجود ہیں،عمران طاہر لیگ اسپن کا جادو جگائیں گے،جنید اور عرفان کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں ،ملتان نے گذشتہ سیزن کا اختتام پانچویں پوزیشن پر کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *