ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل پانچ سال بعد مکمل، فیصلہ محفوظ

انسداد دہشتگردی عدالت، عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ محفوظ، 18 جون کو سنایا جائیگا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا پانچ سال بعد ٹرائل مکمل کرلیا گیا ہے۔ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی ہے اور انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ایف آئی اے پراسیکوٹر خواجہ امتیاز احمد نے حتمی دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کا تعلق بھی ایم کیو ایم سے ہے، اشتہاری ملزمان بانی متحدہ الطاف حسین اور انور حسین کیخلاف عمران فاروق کے قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزمان جرم کے مرتکب ہوئے انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔
ایف آئی اے پراسیکوٹر نے عدالت استدعا کی کہ بانی متحدہ کی پا کستان میں منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے کہا کہ یہ حکم پہلے ہی دے چکے ہیں اب آپ ضبط کرنےکی کارروائی شروع کریں۔عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 18 جون کو سنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *