کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 محافظ جاں بحق، مفتی تقی عثمانی محفوظ

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سوچ پھر آن ہوگیا، نیپاچورنگی اور نرسری میں گاڑیوں پر فائرنگ میں پولیس اہلکار سمیت 2 محافظ جاں بحق ہوگئے، مولانا عامر شہاب شدید زخمی جبکہ مفتی تقی عثمانی محفوظ رہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق مولانا تقی عثمانی خیریت سے ہیں، نرسری شارع فیصل پر 2 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، مفتی تقی عثمانی پچھلی گاڑی میں تھے، دہشتگردوں نے آگے والی سیاہ گاڑی کو نشانہ بنایا، دونوں گاڑیاں دارالعلوم کورنگی کے نام رجسٹرڈ ہیں، مفتی تقی عثمانی نماز جمعہ کی امامت کیلئے جا رہے تھے۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 500 تھریٹس موصول ہوئیں، سکیورٹی اداروں نے بھرپور کارروائی کی ہے، 2 گاڑیوں پر فائرنگ کی اطلاع ہے، فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید ہوا ہے، فائرنگ کے واقعہ کی تفصیلات لے رہے ہیں۔ادھر وزیراعلیٰ سندھ نے فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو شہر میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے شہر میں پیٹرولنگ بڑھائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *