ڈیرن سیمی کو یومِ پاکستان پر اعزازی شہریت سے نوازا جائے گا

صدر عارف علوی ملک میں کرکٹ بحالی کیلئے کردار ادا کرنے پر سیمی اعزاز دینگے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) صدر پاکستان نے پشاور زلمی کےکپتان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کی درخواست منظور کر لی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ پاکستان کیلئے خدمات پر ڈیرن سیمی کو یوم پاکستان 23 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے دوران فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے لیے صدر مملکت سے اعزازی شہریت کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کے لیے کافی مثبت جذبات رکھتے ہیں اور انہیں اعزازی شہریت دی جائے۔
واضح رہے جب 2017 میں پاکستان سپر لیگ کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد ہوئی تھی تو لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ کے لیے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سب سے پہلے میچ کے لیے ٹیم پاکستان لانے کا اعلان کیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *