ملک میں کوروناکاپھیلائوتیز، مریضوں کی تعداد50ہزار سےتجاوزکرگئی

جاں بحق افراد کی تعداد1067،جبکہ 15,201افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2603 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار 694 تک جا پہنچی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد1067 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار694تک جا پہنچی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 50 اموات ہوئیں جس سے ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1067 ہو گئی۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں مریضوں کی تعداد19ہزار924،پنجاب میں 18 ہزار455 ہے، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7155 جبکہ بلوچستان میں 3074 ہو گئی۔اسی طرح اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1326، آزاد جموں و کشمیر 158، گلگت میں 602 ہو گئی۔
حکام نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 387 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 45987 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں تاہم ملک بھر میں15 ہزار 201مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *