مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورس نےمزید 2 نوجوانوں کوشہید کردیا

قابض بھارتی فورسزنے وادی میں مو بائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی

سری نگر: (پاکستان فوکس آن لائن)مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلوامہ میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور آج ضلع پلوامہ میں صبح سویرےہی سرچ آپریشن میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
حکام کے مطابق بھارتی فوج نے ابھی بھی پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہا کر دی ہے اور17 دنوں میں32کشمیری شہیدکردیئے ہیں جبکہ دو دن پہلے سری نگر میں جعلی مقابلےمیں تین کشمیری مارےگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *