نقیب اللہ قتل کیس: راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ کے قتل کیس میں راؤ انوار پر فرد جرم عائد کردی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کیس میں نامزد مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جعلی مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس میں نامزد مرکزی ملزم راؤ انوار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا جبکہ عدالت نے گواہوں کو 11 اپریل کو طلب کرلیا۔ گزشتہ سال نقیب اللہ سمیت دیگر کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس کیس میں 13 پولیس اہلکار و افسراں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں جب کہ راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمر سمیت 5 ملزمان ضمانت پر رہا ہیں، ملزمان پر اغواء قتل سمیت دیگر الزامات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *