آصف زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹ کے اکاؤنٹنٹ کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹ کے اکاؤنٹنٹ محمد حنیف کو گرفتارکرکے احتساب عدالت میں پیش کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق محمد حنیف پر نجی بینک سے ڈیڑھ ارب کا قرضہ لینے اور جعلی ناموں پر پے آرڈرز بنوانے کا الزام ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پر اس قرض سے فائدہ حاصل کرنے والے اصل افراد کے نام چھپانے کا بھی الزام ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پارک لین اسٹیٹ کے 25 فیصد شیئرز بلاول بھٹو زرداری کی ملکیت بھی ہیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پارک لین کمپنی کے اکائونٹنٹ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ نیب کی ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کی کمپنی کے اکائونٹنٹ حنیف کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پارک لین کمپنی اور جعلی اکاؤنٹس کیس کا اہم کردار ہے، تفتیش کرنی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم حنیف کو 7 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے ملزم کو 2 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *