بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کر تباہ

گوالیار: (پاکستان فوکس آن لائن)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارت کا ایک اور جنگی طیارہ مگ 21 گرکر تباہ ہوگیا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ائرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوالیار کے علاقے میں فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے تاہم حادثے سے قبل وہ کاک پٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور محفوظ رہے۔بھارتی حکام کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اس دوران اسے حادثہ پیش آگیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *