ملک میں کورونا کے مریضوں میں بتدریج کمی، 1487نئے کیسز رپورٹ

جاں بحق افراد کی تعداد5787،جبکہ دو لاکھ 36ہزار596مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی۔ کورونا وائرس نے 24 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 91 ہزار 691، سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942، اسلام آباد میں 14 ہزار 821 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 44 ہزار 926 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 630 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 294 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 113، سندھ میں 2 ہزار 110، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 170، اسلام آباد میں 162، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 49 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *