وفاقی کابینہ نے لاہور سے نئی دلی بس سروس میں توسیع کی منظوری دے دی

اسلام آباد: (پاکستان پوسٹ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور کئی کی منظوری دی گئی جب کہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ نے لاہور سے نئی دلی بس سروس میں توسیع کی منظوری دے دی جب کہ کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو سے متعلق سمری اور کراچی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ بورڈ کی سمری بھی منظوری کرلی۔ اس کے علاوہ کابینہ نے نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری دی ہے، خواتین پائلٹ کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی، سول ایوی ایشن خواتین پائلٹ کی فیس میں 4 لاکھ تک ادا کرے گی، شہری ہوا بازی نے اندرون ملک فضائی کرایوں میں کمی کی سفارش کی، پائلٹ کے لائسنس کی مدت بڑھاکر 5برس کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *