محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیشگوئی کر دی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاندکی پیشگوئی کردی،پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کاچاند5 مئی29 شعبان کونظرنہیں آئےگا،ماہ صیام کا چاند 6 مئی کونظرآنے کاامکان ہے،پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاندکی پیدائش5 مئی کو 3 بجکر45 منٹ پرہوگی،ملک کے بیشترحصوں میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہنے کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر4 منٹ پرہوگا،چاند غروب آفتاب کے بعد 7بجکر33 منٹ تک آسمان پرہوگا،چاندکی عمر15 گھنٹے43 منٹ ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *