ملک بھر میں 1102 افراد کورونا سے متاثر، 5 کی حالت تشویشناک

کورونا کے21 مریض صحتیاب،50نئے کیسز سامنے آئے، ایک مزید ہلاکت ہوئی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1102 جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد8ہوگئی۔ 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیاجس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی،سندھ میں 417 , پنجاب میں 323, بلوچستان میں 131 مریض ہیں ،خیبرپختونخوا میں 121 ، اسلام آباد میں 25 ،آزاد کشمیرمیں ایک مریض ہے، گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 81 مریض ہیں ۔ اس کے ساتھ 21 افراد صحت یاب ہوگئے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں وائر کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے۔ پنجاب میں مزید 11کیسز کی تصدیق ہوئی متاثرین کی تعداد 323تک پہنچ گئی ،بلوچستان میں بھی مزید 12 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کرونا کے کیسز کی تعداد 131 ہو گئی ۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں، گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی جنگ کوئی حکومت نہیں صرف قوم لڑ سکتی ہے، خوف اور گھبراہٹ سے فیصلوں کے نتائج درست نہیں ہوتے، کورونا کے خلاف کامیابی میں تمام سیاسی جماعتیں اور صوبے شامل ہوں گے، سیاسی قیادت کی رائے لینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *