سادگی سے نکاح کے بعد حمزہ علی عباسی کا شاندار ولیمہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز کردیا۔ حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کا نکاح 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوا اور اب ان دونوں کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں نکاح کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور سب کی جانب سے موصول ہونے والی محبت و نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا۔
ولیمے میں حمزہ علی عباسی نے سادگی کو برقرار رکھتے ہوئے سیاہ رنگ کے کُرتے اور شلوار کا انتخاب کیا جس پر انہوں نے واسکٹ زیب تن کی۔جب کہ نیمل خاور نے جھل مل کردہ سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔
ولیمے میں متعدد شوبز اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور خوب تصاویر بنوائیں۔مداحوں اور دیگر کی جانب سے دونوں کو شادی کی مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *