آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی افتتاحی تقریب آج شام کو ہوگی

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے زیر اہتمام ورلڈ کپ 2019 کی افتتاحی تقریب آج شام کو ہوگی ۔ انگلینڈ میں شیڈول کی گئی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں مقامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے،لندن مال میں شاندار رنگارنگ میلے کا سماں ہوگا۔عالمی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2019کی افتتاحی تقریب میں نامور کرکٹرز کی موجودگی میں شائقین کرکٹ کوانٹرٹینمنٹ سے لطف اندوز کیا جائے گا۔منتظمین کی جانب سے اس رنگا رنگ ایونٹ کو ایک سرپرائز پارٹی قرار دیا جارہا ہے۔ اس تقریب کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ قرعہ اندازی کے تحت 4 ہزار شائقین کرکٹ کو ایونٹ میں شرکت کا پروانہ جاری کیا گیا تھا۔ یہ ٹکٹ کسی دوسرے کو فروخت نہیں کیے جاسکتے بلکہ جس کے نام پر جاری ہوئے وہی انہیں استعمال کرسکتا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد سمیت ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2019کے لیے انعامات اور کمنٹیٹرز کا اعلان کرچکی ہے ۔ کرکٹ میگا ایونٹ کی ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 4 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سیمی فائنلسٹ اور فائنل میں پہنچے والی ٹیموں کو 10 ملین ڈالر کے انعامات دے گی اور رنر اپ ٹیم کو 2 ملین ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ دو سیمی فائلنسٹ ٹیموں کو 80،000 ڈالر دیئے جائیں گے۔اسی طرح لیگ اسٹیج پاس کرنے والی ہر ٹیم کو 1 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی جبکہ ہر لیگ اسٹیج میچ جیتنے والی ٹیم کے لیے 40،000 ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *