ورلڈ کپ میں آج قومی کرکٹ ٹیم کا سامنا افغانستان سے ہوگا

لیڈز: (پاکستان فوکس آن لائن)ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔عالمی کرکٹ کپ میں پاکستان اور افغانستان اہم میچ میں آج مد مقابل ہونگے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لئے دونوں میچز جیتنا ضروری ہونگے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا کی حکمرانی برقرار ہے، بھارت کی دوسری پوزیشن ہے، بھارت کے چھ میچز کھیلنے کے بعد پوائنٹس کی تعداد 11 ہے، بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے سے محض ایک پوائنٹ ہی دور رہ گیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے تاہم میزبان ملک کو ورلڈ کپ میں اب بقیہ تمام میچز جیتنے ہوں گے۔ بنگلہ دیش کی پانچویں اور پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن ہے۔لگ ایسا رہا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے میچ ہارنے کی صورت میں ان ہی دونوں ٹیموں میں سے ایک سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش 5 جولائی کو مدمقابل ہونگے اور ممکن ہے کہ یہ میچ ایک طرح سے کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر جائے۔
پوائنٹس ٹیبل پر سیمی فائنل دوڑ سے باہر سری لنکا کی ساتویں پوزیشن ہے، ویسٹ انڈیز آٹھویں، جنوبی افریقہ نویں اور افغانستان کی دسویں پوزیشن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *