شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گی

لندن: (پاکستان فوکس آن لائن) برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں جو پاکستان کے دفتر خارجہ کی دعوت پر ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ دورہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کا عکاس ہے۔ نفیس زکریا کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں، پاکستان کے عوام برطانوی ملکہ کے 1961 اور 1997 کے دورے کو تاحال نہیں بھولے، پاکستان کی حکومت اور عوام شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن استقبال کے منتظر ہیں۔
برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلے دورہ ہے، ولی عہد شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *