جعلی ڈگری، اسلام آبادہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے کونااہل قراردے دیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں لیگی ایم پی اے کاشف چودھری کو نااہل قراردے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن میں جعلی ڈگری جمع کرانے پر نااہل قرار دیا جاتا ہے۔
عدالت نے اس کیس پر فیصلہ محفوظ کررکھاتھا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ کاشف چودھری کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔ وہ چشتیاں کے حلقہ 241 سے ایم پی اے بنے تھے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے 241 کاشف محمود چوہدری کی نااہلی کا فیصلہ 5 نومبر کو محفوظ کیا تھاگزشتہ سماعت میں دونوں پارٹیوں کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں الخیر یونیورسٹی نے تصدیق کر دیا کہ کاشف چوہدری الخیر یونیورسٹی کا کبھی اسٹوڈنٹس نہیں رہا،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی استدعا کو درست قرار دیا تھا۔
کاشف چوہدری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تھی جس پر درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف محمود کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی، وکیل کے مطابق جعلی ڈگری کی بنیاد پر کاشف چوہدری نے 2018 کی الیکشن میں حصہ لیا تھابیان حلفی میں 2018 کے الیکشن میں 2013 کی الیکشن میں اپنی نااہلی کا ذکر نہیں کیا اور اصل حقائق چھپائے اور جھوٹا بیان حلفی داخل کیاکاشف چوہدری 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *