بیرسٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے مستعفی

فروغ نسیم کل سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کرینگے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے اور اب وہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔
واضح رہے کہ فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں بھی وزارت سے مستعفی ہوکر عدالت عظمی میں پیش ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے دوبارہ عہدہ سنبھال لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *