سلامتی کونسل کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت

نیویارک: (پاکستان فوکس آن لائن)بھارتی سفارتکاری ٹھس، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے پر مذمتی بیان رکوانے کی سب کوششیں ناکام ہوگئیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی سفارتکاری کو منہ کی کھانا پڑی۔ ہزرار جتن اور کوششوں کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی، مذمتی بیان کا مطالبہ چین نے کیا تھا۔سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس مذمتی بیان کی حمایت کی اور پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ جاری کردہ بیان میں شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، دہشتگردوں، سہولت کاروں، معاونین اور حامیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سلامتی کونسل نے جاری کردہ بیان میں شہدا کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس دہشتگردی میں ملوث عناصر ، انکے سہولت کاروں، معاونین اور حامیوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔سلامتی کونسل میں اس مذمتی بیان کا مطالبہ چین کی جانب سے کیا گیا تھا اور کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر اس مذمتی بیان کی حمایت کرتےہوئے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ سیکرٹری جنرل ، صدر جنرل اسمبلی اور کئی ممالک پہلے ہی شدید مذمتی بیان جاری کر چکے ہیں۔پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے کراچی دہشتگردی کے واقعے میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے مذمتی بیان عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی کی تائید کا ثبوت ہے۔بھارت کی منفی سفارتکاری کے باوجود سیکرٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی اور کئی ممالک پہلے ہی شدید مذمتی بیان جاری کر چکے ہیں۔ اس بیان سے ہندوستانی میڈیا کا جھوٹ بھی بے نقاب ہوا جو سلامتی کونسل کی اس معاملے پر خاموشی کا پروپیگنڈا کر رہا تھا۔پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے کراچی دہشتگردی کے واقعے میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے مذمتی بیان عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی کی تائید کا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *