نیب کا شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) نیب لاہور نے شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں، منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں 13 پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *