آزادی مارچ: قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب، وزیراعظم خطاب کریں گے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) آزادی مارچ کے معاملے کو تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹسکے مطابق آزادی مارچ کا معاملہ دونوں ایوانوں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا،وفاقی حکومت کی مشاورت سے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو شام 4 بجے طلب کیا گیا جس میں آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی۔
جب کہ اجلاس میں اپوزیشن کوبات کرنے کا موقع فراہم کیا جائےگا، اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، اسی حوالے سے وزیراعظم نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *