واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دیدی

واحد ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو شکست، انگلینڈ 7 وکٹوں سے فاتح

کارڈف: (پاکستان فوکس آن لائن) واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔پاکستان کے 174 رنز کا ہدف انگلینڈ نے آخری اوور میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کیا۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابراعظم نے کیا لیکن 16 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان آؤٹ ہو گئے جب کہ امام الحق بھی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔حارث سہیل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ بابراعظم 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 جب کہ کرن اور کرس جارڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *